ابنا: حسن حب اللہ نے کہا کہ بڑے پیمانے پر اسرائیل کے جرائم کے پیش نظر اس کی مذمت ایک فطری امر ہے کیونکہ اس حکومت کی بنیاد ہی جرائم پر استوار ہے اور وہ اپنی بقاء کا راز قتل عام اور نسل کشی میں سمجھتی ہے۔ حسن حب اللہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادیں واجب العمل نہیں ہیں، صہیونیوں کےجرائم کی مذمت میں سلامتی کونسل کی قرارداد پاس ہونے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست کے جرائم نہ صرف مشرق وسطی کے امن اور سلامتی کے لئے خطرہ ہیں بلکہ پوری دنیا کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیاہے اور انسانی حقوق کو پامال کر دیا ہے۔
..............
/169